کورونا کی صورتحال پھر بگڑنے لگی ، وفاقی حکومت نے 24 شہروں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

0

کورونا کی صورتحال پھر بگڑنے لگی ، وفاقی حکومت نے 24 شہروں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

این سی او سی کی کورونا صورتحال پر بریفنگ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متاثرہ 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ہ اضلاع میں سب سے زیاد15 شہر پنجاب کے ہیں اور کے پی کے 8 شہر شامل ہیں جبکہ اسلام آباد بھی کورونا سے زیادہ مثاثرہ شہر وں میں شامل ہے ۔ این سی او سی کی جانب سے متاثر شہروں میں ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے ۔

ان چوبیس شہروں میں تعلیمی ادارے اور ان ڈور جم بھی بند کر دیئے گئے ہیں ، تمام مثاثرہ شہروں پر پابندیاں چار ستمبر سے 12 ستمبر تک جاری رہیں گی ۔متاثرہ شہروں میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، لاہور ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان ، بہاولپور ، خانیوال اور رحیم یار خان شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کے پی کے کے اضلاع میں پشاور ، صوابی ، مالاکنڈ، سوات، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان شامل ہیں ۔

____________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.