کرونا وائرس کے وار تیز، مزید 95 افراد زندگی ہار گئے ، 4720 نئے کیسز رپورٹ

0
  • حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں کی ویکسی نیشن میں تیزی آ گئی ہے جبکہ کرونا نے بھی اپنے وار تیز کر دیئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 95 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
  • تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے57 ہزار 233ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4720 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو گئی ہے تاہم فعال کیسز 79 ہزار 837 ہو گئے ہیں ۔
  • گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اموات کی شرح 8.24 ریکارڈ کی گئی ہے اور مزید 95 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی اموات کے اعداد و شمار 23 ہزار 797 تک پہنچ گئے ہیں ۔کورونا وائرس سے اب تک 9 لاکھ 59 ہزار 491 افراد صحت یاب ہونے کے بعد معمول کی زندگی پر بھی آ چکے ہیں ۔
  • https://urdukhabrain.pk/20-women-appointed-to-high-posts-in-haram-sharif/
  • https://urdukhabrain.pk/i-will-win-a-gold-medal-for-pakistan-arshad-nadeems-determination/
  • https://urdukhabrain.pk/murtaza-wahab-took-charge-as-administrator-karachi/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.