کرونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق، تین ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ

0

 مہلک کرونا وائرس کے ملک بھر میں وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس

سے مزید 95 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) پاکستان میں کورونا سےمتاثر ہونے والوں کی

مجموعی تعداد گیارہ لاکھ پانچ ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے ، ایکٹو کیسز 87 ہزار 423 ہو گئے ہیں ۔ 

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے

،  جہاں چار لاکھ 13 ہزار 379 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، چھ ہزار 475 افراد کرونا

کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ 60 ہزار 469 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔

سندھ میں کورونا کے 46 ہزار 435 ایکٹو کیسز ہیں۔

پنجاب کرونا سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 73 ہزار 718 افراد کرونا

سےمتاثر ہوئے ، گیارہ ہزار 412 افراد مہلک وائر س کی بھینٹ چڑھے جبکہ تین لاکھ 40 ہزار

769 افراد وائرس کو شکست دیکر روبصحت ہوئے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 94 ہزار 402 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،87

ہزار 875 افراد نے کورونا کو شکست دی ، 837 افراد مہلک وائرس کےہاتھوں زندگی کی بازی

ہار گئے ، اسلام آباد میں ایکٹو کیسز کی تعداد پانچ ہزار 690 ہے ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 53 ہزار 134 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، ایک

لاکھ 41 ہزار 379 افراد علاج کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ چارہزار 679 موت کی وادی میں

چلے گئے ، خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں اس وقت سات ہزار 76 افراد زیر علاج ہیں۔

بلوچستان میں 31 ہزار 632 کورونا کے مریض سامنے آئے ، 30 ہزار 535 علاج کے بعد

صحتیاب ہوئے جبکہ 335 افراد جاں بحق ہوئے ، صوبے میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد

762 ہے ۔

گلگت بلتستان میں نو ہزار 442 کورونا کیسز سامنے آئے، آٹھ ہزار 322 افراد ریکور ہوئے

جبکہ 166 کی اموات ہوئیں ۔ گلگت میں 954 مریض زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں

29 ہزار 593 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ، 669 اموات ہوئیں ، صوبے میں اس وقت چار

ہزار 969 افراد زیر علاج ہیں

کورونا کیسز کی مجموعی 11 لاکھ 5 ہزار 300 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 87 ہزار 423 ہو

گئے ہیں۔ سندھ میں 46 ہزار435 کیسز ، پنجاب میں 21 ہزار537 ، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار

76  ، اسلام آباد میں 5 ہزار 690 ، گلگت بلتستان میں 954  ، بلوچستان میں 762 اور آزاد

جموں و کشمیر میں 4 ہزار 969 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 95 اموات سامنے آئی ہیں۔ پنجاب میں 40 ، سندھ میں 36 ،

کے پی میں 11 ، اسلام آباد اور اے جے کے میں تین ، تین جبکہ گلگت بلتستان میں 2 افراد جاں

بحق ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 573 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ایک دن میں 48 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 1 کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار 196

افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

_________________________________________________________

پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے صدر منتخب

افغانستان کا اقتدار اب طالبان کے پاس ہے ، برطانوی وزیر خارجہ نے اعتراف کر لیا

’’ہم نے افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا حوصلہ نہیں دے سکے‘‘ امریکی صدر کا قوم سے خطاب

“سابق صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے، طالبان یہ کام کریں” عبداللہ عبداللہ نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.