کورونا وائرس کا آغاز،چین اور امریکا کے درمیان تنازع نے دوبارہ شدت پکڑ لی

0

کورونا وائرس کا آغاز،چین اور امریکا کے درمیان تنازع نے دوبارہ شدت پکڑ لی

امریکا اور چین کے درمیان کورونا وائرس کے حوالے سے تنازع دوبارہ شدت اختیار کرنے لگ گیا ہے امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کے بعد صدر جو بائیڈن نے انٹیلی جنس اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر رپورٹ تیار کر کے دیں کہ آیا کووڈ 19 بیماری پھیلانے والا وائرس چین میں کسی جانور سے پھیلا یا کسی لیبارٹری میں حادثے سے وائٹ ہاﺅس سے جاری ایک بیان میں صدر بائیڈن نے ایجنسیوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ ایسی معلومات جمع کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے کی اپنی کوششوں کو دگنا کریں جن سے کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جایا جا سکے اور90 دن میں رپورٹ پیش کریں.

 امریکی ایجنسیاں اس وقت وائرس کے پھیلنے کے دو ممکنہ ذریعوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہیں گذشتہ سال سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں 34 لاکھ ہلاکتیں ہو چکی ہیں تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ حقیقت میں یہ تعداد اس سے زیادہ ہے صدر بائیڈن کے احکامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وائرس پھیلنے کے حوالے سے متنازع سوال ہو رہا ہے کہ آیا یہ ووہان میں ایک جانوروں کی مارکیٹ سے پھیلا یا اسی علاقے میں موجود ریسرچ لیب سے؟اس سوال کے جواب کے نتائج امریکہ کے لیے اہم ہوں گے اور چین کے لیے بھی کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ وہ وبا کا ذمہ دار نہیں ہے.

امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ (این آئی ایچ) پہلے ووہان میں چمگادڑوں میں کورونا وائرس پر ریسرچ کی فنڈنگ کر چکا ہے مگر اس کا کہنا ہے کہ اس نے ایسے کسی تجربے کی حمایت نہیں کی جس سے وائرس کو مزید بدل کر انسانوں میں منتقل ہونے کے قابل بنایا جائے  صدربائیڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مارچ میں وائرس کی ابتدا کے حوالے سے رپورٹ مانگی تھی کہ کیا یہ بیمار ی جانور سے انسانی رابطے سے پھیلی یا پھر کسی لیب حادثے سے انہوں نے کہا کہ تاحال امریکی انٹیلی جنس ادارے ’دو ممکنہ منظر ناموں پر متفق ہیں مگر اس سوال پر کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں.

وائٹ ہاﺅس کے نائب پریس سیکرٹری کیرن جین پیئر نے صحافیوں کو بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں نے ایک ماہ پہلے بائیڈن کو اپنے اس تجزیے سے آگاہ کیا تھا مگر یہ معلومات اب تک خفیہ رکھی گئی تھیں اس سوال کے جواب میں کہ کیا واشنگٹن سمجھتا ہے کہ اس وائرس کو جان بوجھ کر بائیو لاجیکل ہتھیار بنانے کے طور پر استعمال کیا گیا انہوں نے کہاکہ ہم نے ابھی تک کسی چیز کو مسترد نہیں کیا.

وائرس کے لیب سے لیک ہونے کے مفروضے پر چین انتہائی شدیدردعمل کا اظہار کیاہے جینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لیجیان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن سازشی مفروضے اور غلط معلومات پھلا رہا ہے تاہم اس کے باوجود امریکہ میں یہ مفروضہ پھیلتا جا رہا ہے جہاں اسے پہلے سابق صدر اور ان کے مشیروں نے ہوا دی تھی. واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی جریدے ”وال سٹریٹ جرنل“نے ایک امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے تین ریسرچر نومبر 2019 میں ایک موسمی بیماری سے بیمار ہوئے تھے جریدے کے مطابق یہ بیجنگ کی جانب سے ایک پراسرار نمونیا کے پھیلاﺅ کی خبر عام کرنے سے ایک ماہ پہلے کی بات ہے وائرس کی شروعات کے بارے میں عام خیال یہ تھا کہ وہ چمگادڑوں میں ابھر اور ان سے ممکنہ طور پر کسی دوسرے جانور کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

سردار عبدالرحیم نے ضلع ساؤتھ میں زکریا حسین کی جگہ شاہد اقبال کو صدر بنادیا-

پاکستان میں امریکی اڈے کے قیام کی خبروں پر افغان طالبان کا ردعمل آگیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے والد انتقال کرگئے

لاک ڈوان نئی پابندیوں پر عمل دارمد کا آغاز، پولیس نے شاہروں کو بند کردیا

اسلام آباد میں 13 ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والے سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی پارک کی بنیاد رکھ دی گئی

نوازشریف اور مریم کو جوابدہ نہیں، شہبازشریف جو کہیں گے وہ ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول بھٹو

تحریک لبیک کی نظر ثانی کی درخواست پر وزارت داخلہ نے کمیٹی تشکیل دیدی

صوبہ سندھ میں مزید دوہفتے کا سخت لاک ڈاﺅن لگانے کا اعلان کر دیا ، کیا کیا بند اور کیا کیا کھولا رہے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.