کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی جس کے نتیجے
میں چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی
کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار
ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ
علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں
4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، کئی
گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ کی
تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود
بھی برآمد ہوا، ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں
میں ملوث رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دہشتگردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے تاحال جاری ہیں۔ گزشتہ رات
تربت ائیرپورٹ کے قریب تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کا امن
خراب کرنے کی کوشش کی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے
مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے شہر تربت کے ائیرپورٹ کے قریب دہشت
گردوں کی جانب سے ڈیوٹی پر معمور جوانوں پر حملہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے
چھوٹے ہتھیاروں کی مدد سے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔ دہشت گردوں
کی بزدلانہ کاروائی میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ شہید ہونے والا جوان نائیک عقیل عباس
ہے جس کا تعلق ضلع چکوال سے بتایا گیا ہے۔ حملے کے بعد ایف سی نے دہشت
گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
___________________________________________________
سیرت النبی کو بطور مضمون نصاب میں شامل کیا جائے گا
انصاف نہ ملا تو اسلام آباد میں دھرنا ہو گا ، ڈاکٹر طاہر القادری کی دھمکی
مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں ایسا کام کردیا ، مسلمانوں کے دل خوش کردیئے
ارتغرل غازی کی درخواست پر مقدمہ درج ، کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار