سمندری طوفان: سندھ حکومت کے ہنگامی اقدامات

0

سمندری طوفان کے پیشِ نظر مختلف حادثات و تباہیوں سے بچنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ کے ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کمشنر کراچی اور حیدر آباد کو نالوں کے چوکنگ پوائنٹس فوری کلیئر کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کمشنر کراچی اور حیدر آباد کو دونوں شہروں سے بل بورڈز ہٹانے کا حکم بھی دیا ہے۔

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کنٹرول روم، ہنگامی پلان بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

__________________________________________________________________

سمندری طوفان کا خدشہ، کراچی بندرگاہ پر الرٹ جاری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.