مہلک کورونا وائرس سے اموات میں پھر اضافہ ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 86افراد جاں بحق

0

 مہلک کورونا وائرس سے اموات میں پھر اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ 24گھنٹوں میں

86افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین ہزار884 نئے کیسز سامنے آگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق حالیہ اموات کے بعد ملک

بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار چار ہو گئی جبکہ ملک بھر میں اب تک

کورونا سے دس لاکھ 75ہزار504افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے نو لاکھ 67

ہزار73افراد روبصحت ہوئے ، ملک بھر میں 84ہزار427ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  چار لاکھ ایک ہزار

790کورونا کیسز سامنے آئے ، چھ ہزار 235 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ

 37ہزار 459 افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 48 ہزار 96 کورونا کے مریض زیر

علاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 65 ہزار   824 افراد

میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 11ہزار  239 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ

چڑھے جبکہ صوبے میں 18  ہزار  507  افراد تاحال زیر علاج ہیں جبکہ تین لاکھ

36  ہزار  78   افراد نے وائرس کو شکست دیکر واپس زندگی کا رخ کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 91  ہزار  217   افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،

821 اموات ہوئیں ، 85   ہزار  365  افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی

دارالحکومت میں پانچ ہزار  31  ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ   49   ہزار  56   افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،

چار ہزار 570  افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 38  ہزار 126   افراد

تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد چھ  ہزار 360ہے

بلوچستان میں 31  ہزار  234  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 332 افراد

کی اموات ہوئیں ، 29 ہزار  712  افراد صحتیاب ہوئے ، ایک ہزار 190 ایکٹو کیسز

ہیں ۔

گلگت بلتستان میں آٹھ  ہزار 876 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں

سے 157 افراد جان کی بازی ہار گئے ، سات ہزار 845 افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت

میں 874کورونا کیسز زیر علاج ہیں ۔

_____________________________________________________________

محرم کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ یوم عاشور کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

مسلمان باکسر خبیب کو امریکی باکسر فلائیڈمے ویدر کیخلاف میچ کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی پیشکش لیکن انہوں نے دراصل کیوں ٹھکرادی تھی؟ پہلی بار کھل کر بول پڑے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.