پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں 3 کی بجائے صرف ایک دن کے جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

0

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 کی بجائے صرف ایک دن کے جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے باعث کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو جواب دیا گیا ہے کہ پی پی  صرف 9 مارچ کواسلام آباد میں جلسہ کرسکتی ہے۔

پیپلزپارٹی نے7 مارچ سے 9 مارچ تک فیض آباد میں جلسے کی اجازت مانگی ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے با قاعدہ درخواست ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروا دی گئی۔

_________________________________________________________پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو کال کی جارہی ہیں، شیری رحمان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.