چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو فارغ کرنے کا فیصلہ

0

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے 2 نام دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ گورننگ بورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

اس سے قبل اسٹاف سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انہیں کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا کے اسٹاف کی ساتھ تقریباً 15 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں احسان مانی نے بطور چیئرمین پی سی بی مزید کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ 

ان کے بعد اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے 1992 کرکٹ ورلڈکپ کے ساتھی کھلاڑی اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجا کو پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں نامزد کیا۔ 

رمیز راجا کو پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے 13 ستمبر 2021 کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب کیا تھا۔

__________________________________________________________________

عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایتعمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.