ڈرگ اسمگلرز اور ڈرگ پیڈلرز کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

0
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی کی وفد کے ساتھ ملاقات
* وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزرا ، شرجیل میمن، سید سردار شاہ، ساجد جوکھیو، مکیش چاولہ، اعجاز جکھرانی، قاسم سومرو، مکیش ، مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ایڈیشنل آئی جی کراچی شریک
* وفاقی وزیر کے ساتھ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل انیق رحمٰن، فورس کمانڈر برگیڈیئر وقار رضوی اور دیگر شریک
* اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پولیس، اے این ایف اور ایکسائیز ساتھ مل کر صوبے کے تمام شہروں کو منشیات سے پاک کیا جائے گا
* ڈرگ اسمگلرز اور ڈرگ پیڈلرز کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ
* صوبائی انتظامیہ تمام تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لیئے خصوصی مہم چلا رہا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ
* ہم نے عوامی آگاہی مہم تیار کی ہے، جو ڈجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا پر چلائی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
* ہمیں اپنی نسلوں کو اس سماجی برائی سے بچانے کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
* سندھ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، اور کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ
* شہروں میں منشیات کے عادی لوگ پرانی عمارتوں میں، ویران روڈ اور راستوں پر بیٹھے ہوتے ہیں،وفاقی وزیر شاہزین بگٹی
* پلان بنا کر منشیات کے عادی لوگوں کو اٹھا کر بحالی کے مرکز پر لے جانے پر اتفاق

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.