دیپ اور جنگ کراچی یونین کاصحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاقڈیسک ایڈیٹرز کےمسائل کے حل کیلئےدیپ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ،شکیل یامین کانگادیپ اور جنگ کراچی یونین کا جرنلسٹس پروٹیکشن بل پرمشترکہ تجاویزتیارکرنے کا فیصلہکراچی(رپورٹ) چیئرمین دیپ ذاکر علی اعوان کی ہدایت پر دیپ وفد نے جنگ کراچی ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری شکیل یامین کانگا سے ملاقات کی۔۔ دیپ رابطہ کمیٹی کے کنوینرساحر بلوچ کی قیادت میں شمس الواحد، جنید راجپوت اور رضوان جلالی دیپ وفد کا حصہ تھے۔۔ یونین آفس میں ہوئی ملاقات میں ساحر بلوچ نے شکیل یامین کانگا کو صحافی برادری کے مسائل خاص کر ایکریڈیشن کے مسئلے کے حل کے لئے حالیہ کوششوں سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر شکیل یامین کانگا نے کہا صحافیوں کےلئے ڈیسک ایڈیٹرزایسوسی ایشن (دیپ) کی خدمات کو سراہتے ہیں۔۔ دیپ وفد نے شکیل یامین کانگا کو ایک بار پھر جنگ یونین کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پرمبارک باد دی ۔ملاقات میں جرنلسٹس پروٹیکشن بل کے لئے کراچی پریس کلب کے منتخب نمائندوں اور دیگر صحافتی تنظیموں سے ملاقات کرکے مشترکہ تجاویز تیارکرنے اور وزیراطلاعات سندھ کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ملاقات میں جدیدصحافت کو فروغ دینے کے لئے تربیتی نشستوں کے انعقاد ،کراچی پریس کلب کی ممبر شب اوردیگرمسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔۔