پنجاب میں ڈینگی مزید 5 زندگیاں لے گیا

0

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار سے مزید 5 اموات کے ساتھ 525 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے 414 مریضوں کا تعلق صرف لاہور سے ہے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 28، گوجرانولہ سے 12، سرگودھا سے 8، اوکاڑہ سے 7 جبکہ ملتان اور شیخو پورہ سے 5، 5 مریض رپورٹ ہوئے۔

رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 18 ہزار 175 اور لاہور میں 13 ہزار 274 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

گزشتہ روز ڈینگی بخار سے لاہور میں 4 اور راولپنڈی میں 1 مریض دم توڑ گیا۔

رواں سال صوبے میں ڈینگی بخار سے اموات کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 187 اور لاہور کے اسپتالوں میں 1 ہزار 524 مریض داخل ہیں۔

__________________________________________________________________

کراچی: لیاری کی عمارت انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گئی

TTP سے جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں پیش رفت، حکومت نے کئی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کرلیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.