ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مستعفی ہونے سے انکار

0

جسٹس شجاعت علی خان نے استفسار کیا کہ آپ نے اسمبلی اجلاس کی تاریخ کیوں بدلی؟ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا تاہم اس دوران اپیل کنندگان کے وکلاء نے اس موقع پر بتایا کہ سپریم کورٹ کا کوئی حکم نہیں تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ کا الیکشن یقینی بنایا جائے، میں نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ الیکشن ضرور ہو گا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا ، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان نے دوست محمد مزاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ، درخواست میں دوست مزاری کو ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے ، پی ٹی آئی نے پینل آف چیئرمین کے ذریعے پنجاب اسمبلی سیشن چلانے کی استدعا کی ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دوست مزاری ایک جانبدار رکن ہو چکے ہیں ، دوست مزاری قانون کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں جب کہ دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی آچکی، اس لیے وہ اسمبلی سیشن نہیں چلا سکتے۔

__________________________________________________________________

عمرا ن خان نے توشہ خانے کے تحائف 14 کروڑ میں دبئی میں بیچے: شہباز شریف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.