شدید مہنگائی کے باوجود پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا

0

شدید مہنگائی کے باوجود پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا

، 22 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 937 آبادی کے ساتھ پاکستان میں کاسٹ

آف لیونگ 18 اعشاریہ 58 ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ پاپولیشن

ریویو نے کاسٹ آف لیونگ پر سالانہ رپورٹ جاری کی ہے ، تحقیقی و

تجزیاتی ادارے ’گو بینکنگ ریٹس‘ کی رپورٹ میں پاکستان کو رہن سہن

کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے ، رپورٹ میں

پاکستان کے رہن سہن اخراجات انڈیکس میں 18اعشاریہ 58 پوائنٹس ہیں

، اس درجہ بندی میں افغانستان 24 اعشاریہ 51 کے ساتھ دوسرے اور

بھارت 25اعشاریہ 14 کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رہن سہن ، قوت برداشت کے تخمینے کیلئے

چار پیمائشی معیارات کو استعمال کیا گیا ، مذکورہ معیارات میں رہائش

اور نقل وحمل کے کرائے کو دیکھا گیا اس کےعلاوہ معیارات میں قوت

خرید ، صارف قیمت اور روز مرہ اشیا کو شامل کیا گیا جب کہ اس

دوران حاصل ہونے والے نتائج کا دنیا کے مہنگے ترین شہر نیو یارک

میں رہن سہن اخراجات کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ورلڈپاپولیشن

ریویو کی کاسٹ آف لیونگ پر سالانہ رپورٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا

کہ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے دنیا بھر میں رہن سہن کے اخراجات(کاسٹ

آف لیونگ) سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ 2021جاری کر دی ، جس

میں رہن سہن کے اخراجات حوالے پاکستان سستا ترین ملک قرار دیا گیا

ہے ، 22 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 937 آبادی کے ساتھ پاکستان میں

کاسٹ آف لیونگ 18اعشاریہ 58ہے۔

’گو بینکنگ ریٹس‘ کی رپورٹ میں کیمن جزائر انڈیکس 141 اعشاریہ

64 اور برمودا 138 اعشاریہ 22 کے ساتھ مہنگے ترین ملک قرار پائے

، اس کے علاوہ مہنگے ترین ممالک میں سوئٹزرلینڈ 122 اعشاریہ 67

اور ناروے 104 اعشاریہ 49 کے ساتھ شامل ہیں جب کہ ان چاروں

ممالک کے مقابلے میں نیو یارک کی رہن سہن کی لاگت زیادہ ہے ، اس

کے ساتھ ساتھ سان فرانسسکو میں بھی رہائشی اخراجات بہت زیادہ ہیں

___________________________________________

شدید مہنگائی کے باوجود پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا

بھارت میں کورونا وائرس کی قسم ”ڈیلٹا“کی تباہ کاریاں جاری

کورونا کی چوتھی لہر ایک دن میں مزید 62 افراد کی جان لے گئی

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.