ڈی ایچ اے اور دہلی کالونی میں ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے پانی لائینوں میں آئے گا آفتاب حسین صدیقی ایم این اے

0

ڈی ایچ اے اور دہلی کالونی میں ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں  پانی لائینوں میں آئے گا آفتاب حسین صدیقی

کراچی (جاوید ہاشمی سے) دہلی کالونی میں ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے پانی لائنوں کے ذریے آئے گا۔ ایم این اے آفتاب حسین صدیقی

دہلی کالونی وارڈ نمبر8 مدنی آباد میں سی بی سی الیکشن کے سلسلے میں ایم این اے آفتاب حسین صدیقی اور ایم پی اے شہزاد قریشی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں ایم این اے آفتاب حسین  صدیقی نے کہا کہ پہلے بھی دہلی کالونی نے ہمیں ووٹ دیا اور ہمیں کامیاب کروایا اسی کامیابی کی بدولت ہم نے کراچی میں سڑکوں کا جال بچھا دیا۔

مزید انہوں نے کہا کہ جتنی ترقی کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہوئی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی وزیراعظم عمران خان نی ڈھائی ارب روپے بلدیاتی کاموں کے لیے دیا جس سے ترقی ہوئی ہے  مزید ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر  پاکستان کو گامزن  کرنے کے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم  کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی سیرت سے روشناس ہو سکیں مزید ان کا کہنا تھا کہ 13 سال سے پی پی نے کراچی کو منجوداڑھو بنا دیا

وارڈ نمبر8دہلی کالونی سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار آریان قریشی کے لئے مدنی آباد کے اہل علاقہ سے 12 ستمبر کو ووٹ دینے کی اپیل کی

تقریب سے ایم پی اے شہزاد قریشی نی بھی اہل علاقہ سے پر زور طریقے سے کہا کہ 12 ستمب  آریان قریشی کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں۔

مزید ان کا کہنا تھا کے ایم این اے ۔ ایم پی اے کےساتھ ساتھ کونسلر بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہونا چاہیئے تقریب میں وارڈ 8 دہلی کالونی کے امیدوار آریان قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف  کارکنوں کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کی

آسٹریا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث نیا کورونا آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان

مظفرگڑھ؛ خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کردیا گیا، شوہر پر بھی تشدد

افغان عوام کے لیے کابل ایئرپورٹ کا راستہ مکمل طور پر بند ہے، ذبیح اللہ مجاہد

احسان مانی کا چیئرمین پی سی بی برقرار رہنے کا امکان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.