ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت کووڈ19سے متاثرہ دیہی آبادی میں22کروڑ روپے کی تقسیم

0

ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت کووڈ19سے متاثرہ دیہی آبادی میں22کروڑ روپے کی تقسیم

پروگرام کے تحت 4741 خاندانوں کو ہرماہ سات ہزار پانچ سو روپے نقد فرائم کیے جارہے ہیں,ترقی فاونڈیشن

مکمل جانچ پڑتال کے بعد مستحق خاندان کے سربراہ کو نقد رقم دی جاتی ہے, امجد رشید

لسبیلہ (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ فوڈپروگرام کے تعاون سے ترقی فاونڈیشن کے زیر اہتمام لسبیلہ کے چھ یونین کونسل کے غریب دھاڑی دار مزدور طبقہ میں 22کروڑ روپے تقسیم کیے جارہے رہیں موجودہ پروجیکٹ کے توسط سے چار ہزار سات سو اکتالیس افراد کو ہرماہ سات ہزار پانچ سو روپے نقد فرائم کیے جارہے ہیں ترقی فاونڈیشن 1994 سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کام کررہی ہے ترقی فاونڈیشن کے زیر اہتمام ڈی سی آفس اوتھل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،کراچی کے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے 15رکنی وفد نے تقریب میں شرکت کی۔ وفد کی میڈیا ٹیم کو پراجیکٹ کے بارے میں آگاہی مہیا کی گئی۔ تقریب میں نامور انوائرنمینٹلسٹ اور سماجی رکن فیض کاکڑ، پی ایف یو جے کے مرکزی صدر شہزادہ ذوالفقار، ترقی فائونڈیشن کے پراجیکٹ مینیجر عیسیٰ سلیم، سردار قربان اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی، تقریب میں لسبیلہ کے چھ یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے ہر غریب خاندان کوترقی فاونڈیشن نے 45 ہزار روپے فرائم کیے۔ ترقی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امجد رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ ترقی فاونڈیشن نے حکومت بلوچستان کی معاونت سے ملک بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے میں بھی عوام کا بھڑ چھڑ کر ساتھ دیا۔ اور ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کےتعاون سے کوڈ 19 سے متاثر دھاڑی دار مزدور طبقے کی مالی مدد کی جارہی ہے لسبیلہ ایک پسماندہ ضلع ہے یہاں کے لوگ محنت مزدوری کرکے اپنا روزگار کرتے ہیں کوڈ 19کی وجہ سے دھاڑی دار مزدور بے روزگاری کا شکار ہوا ہے ترقی فاونڈیشن کے اس اقدام سے متاثرہ خاندانوں کو مدد مل سکیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ترقی فاونڈیشن کا بنیادی مقصد ہے کہ غربت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ترقی فاونڈیشن حکومت بلوچستان کے ساتھ لوکل نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کےمالی تعاون سے کام کرہے ہیں ترقی فاودیشن کا بنیادی کام پینے کے پانی کے بحران پر قابو پانا ماحولیات ہیلتھ ایجوکیشن کے ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اہم رول پلے کرسکے۔ بنیادی طور پر ورلڈ فوڈ پروگرام یونائٹیڈ نیشن کا ایک زیلی ادارہ ہے جس کا نام ورلڈ فوڈ پروگرام رکھا گیا ہے ورلڈ فوڈپروگرام کے تعاون سے ہم لسبیلہ میں کام کررہےہیں اس وقت ملک بھر میں کوڈ 19 جیسی وباء پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے لسبیلہ کے دھاڑی دار مزدور طبقہ بےروزگار ہوگئے ہیں اوریہ تمام رقم بینکنگ میکنازم بائیو مٹرک کے زریعے کیش ٹرانسفر کی جارہی ہیں جن افراد کو رقم دی جارہی ہے ان کو پہلے ضلعی انتظامیہ اور علاقے کے معززین کےتعاون سے تصدیق کے بعد اصل حقدار کا نام لسٹ میں اندراج کیا جاتا ہے اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل ہے بلوچستان میں مختلف سنٹرز قائم کیے جارہے ہیں جبکہ پشین کوئٹہ دالبدین میں بھی کام جارہی ہے انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں سینٹرز قائم کیے جائے اور زیادہ سے زیادہ غریب لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں – ترقی فانڈیشن اس وقت لاکھوں خاندانوں کی مالی مدد کرچکی ہے پروگرام کے اختتام پر ترقی فاونڈیشن کے سی ای او امجد رشید صاحب نے تمام شرکاء کا شرکت کا شکریہ ادا کیا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.