ڈالر نے ریکارڈ توڑ دیئے، 222 روپے کا ہوگیا

0

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جبکہ پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

امریکی ڈالر نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 80 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 222 روپے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک میں مثبت رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک 100 انڈیکس 179 پوائنٹس اضافے کے بعد 41546 کی سطح پر موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.