ہمارے ساتھ سیاست نہ کریں انصاف دیا جائے ، جہانگیر ترین

0

ہمارے ساتھ سیاست نہ کریں انصاف دیا جائے ، جہانگیر ترین

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف دیا جائے۔لاہور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کے لیے مقرر کیا تھا۔انہوں نے بہت محنت کر کے تفتیش کو مکمل کر لیا۔امید تھی رپورٹ منظر عام پر آ جائے گی لیکن آج مئی کا آخری دن بھی آ گیا مگر رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی،انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دے دی ہے اور یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے۔ عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہئیے۔ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے بلکہ انصاف دیا جائے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے جو کہا کہ وہ بات منظر عام پر آنی چاہئیے۔ہمیں کچھ ایسی باتیں معلوم ہیں جو میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان پر مقدمہ ہوا اس سے بات بگڑی ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف ملک گیر جلسوں اور مظاہروں کا اعلان

 نذیر چوہان پر مقدمہ، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کرلیا 

مجھے کام کرنے کا موقع دیں یا میں گھر بیٹھ جاتا ہوں، شہباز شریف کا نواز شریف کو پیغام

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.