ڈاکٹر شمشاد اختر وزیر خزانہ، آج نئی کابینہ حلف اٹھائے گی

0

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ کے لیے تقریباً تمام نام فائنل کرلیے گئے ہیں‘ ذرائع کا کہنا ہےکہ آج کابینہ ارکان کے حلف اٹھانے کا امکان ہے‘

ذرائع کے مطابق سابق گورنراسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو وزیر خزانہ‘سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کووزیرخارجہ‘سید محمد علی کو وزیراطلاعات سرفراز بگٹی کو نگراں وزیرداخلہ ‘گوہر اعجاز کو وزیر صنعت و تجارت اورانیق احمد کو وزیر مذہبی اموربنائے جانے کا امکان ہے ۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران وزیر خزانہ کے لیے گزشتہ روز سلطان علی الانہ کا نام فائنل کیا گیا تھا تاہم ان کی دوہری شہریت کی وجہ سے اب نگران وزیر خزانہ کے لیے مزید دو ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

 انوار الحق کا کڑ بدھ کے روز بھی اپنی کا بینہ کے نا موں کو حتمی شکل نہیں دے سکے اور ان کے صلاح مشورے جاری ہیں۔

__________________________________________________________________

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے قانونی ٹیم آج اٹک جیل جائیگی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.