مال بردار ریل گاڑی کے جوائنٹ کھلنے کے باعث آئل ٹینکر سے سارا تیل بہہ گیا

0

کراچی سے خام تیل لے کر ملتان جانے والی مال بردار ریل گاڑی کے جوائنٹ کھل جانے کے باعث آئل ٹینکر سے سارا تیل بہہ گیا۔

نجی ٹی و ی جیو نیوزکے مطابق کراچی سے ملتان جانے والی مال بردار گاڑی نوابشاہ کے قریب پہنچی تو مقامی لوگوں نے عملے کو ایک بوگی سے تیل کے بہاوکے بارے میں آگاہ کیا لیکن ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور ، گارڈ ، اسٹیشن کا عملہ بہاﺅروکنے میں ناکام رہا ہے جس کے بعد ہنگامی مدد کیلئے کراچی، سکھر اور ریلوے ہیڈ کوارٹر اطلاع کی گئی جبکہ ممکنہ طور پر آگ لگنے کے خطرے کے پیش نظر پولیس کو بھی طلب کیا گیا ۔

پولیس حکام کے مطابق تین گھنٹے مسلسل تیل بہنے کے بعد آئل ٹینکر خالی ہوگیاہے جبکہ ریلوے کی ٹیکنیکل ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اورتیل بہنے کے واقعے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

__________________________________________________________________

جلسے کے بعد فضل الرحمٰن بیمار ہو جائیں گے: فواد

کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج

پاکستانی نژاد خاتون نے بال عطیہ کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.