پنجاب میں انتخابات: الیکشن کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت

0

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے پنجاب میں منحرف اراکین کی ڈی سیٹ ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
منحرف اراکین کے وکیل نے دورانِ سماعت کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پر منحرف اراکین کی اپیلیں غیر مؤثر ہو گئی ہیں۔
سپریم کورٹ نے منحرف اراکین کی درخواستیں غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دیں۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ اب تو پنجاب اسمبلی میں بحالی کی بات ہی ختم ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا حکم ہائی کورٹ نے دیا ہے، الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات پر کیا کر رہا ہے؟
الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے بتایا کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب کے ساتھ الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس ہوا تھا، گورنر پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ قانون کا راستہ گورنر کو لینا ہے یا الیکشن کمیشن کو؟
ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ قانونی راستہ گورنر کو ہی لینا ہے۔
جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مشورے کیوں کر رہا ہے؟ کیا آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے گورنرز سے مشاورت کا پابند کرتا ہے؟
چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے اس پر عمل کریں۔
پنجاب میں الیکشن، لاہور ہائی کورٹ سے فیصلے کی تشریح کے لیے رجوع کرنے کا فیصلہ
ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم میں گورنر سے مشاورت کا بھی کہا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اگر یہ حکم دیا ہے تو اسی پر عمل کریں۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.