کراچی، پنجاب اور کے پی کے کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر فتح یاب جبکہ پیپلز پارٹی 2 نشستوں حاصل کرلی
لاہورکراچی پشاور( نمائندگان) قومی اسمبلی کی پشاور، مردان، چارسدہ، ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نشستوں پر عمران خان کامیابا ہوگئے۔
نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی 2 نشست پر کامیاب ہوئی، این اے 237 کراچی ملیر میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے عمران خان کو شکست دے دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار 567 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ عمران خان 22 ہزار 493 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی کو 25 ہزار 186 ووٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ایک لاکھ 7 ہزار 327 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی نے 82 ہزار 141 ووٹ حاصل کیے۔
صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ قومی اسمبلی کی مردان،چارسدہ، پشاور، فیصل آباد کی نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے، ننکانہ، ملتان اور کراچی میں ملیر، کورنگی کی نشستوں پر بھی ووٹنگ ہوئی۔
قومی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں، پنجاب اسمبلی کی نشستوں میں پی پی139شیخوپورہ پر ووٹنگ ہوئی۔ پی پی209 خانیوال، پی پی241 بہاولنگر میں بھی ووٹ ڈالے گئے۔
این اے 22 مردان:
این اے 22 مردان کے 330 تمام پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا، جس کے مطابق عمران خان نے جے یو آئی کے امیدوار کو 8500 ووٹوں سے ہرادیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 76 ہزار 681 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ جمعیت علما اسلام کے محمد قاسم نے 68 ہزار 181 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 24 چارسدہ-2:
این اے 24 چارسدہ 2 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 78 ہزار 589 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان نے 68 ہزار 356 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 31 پشاور-5:
این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا، عمران خان نے غلام احمد بلورکو 25 ہزار ووٹوں سے ہرا دیا۔
تحریک انصاف کے عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
اے این پی کے غلام احمد بلور نے
32 ہزار 817 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 108 فیصل آباد:
این اے 108 فیصل آباد کے تمام 354 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق عمران خان نے ن لیگ کے عابد شیر علی کو 24 ہزار 471 ووٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عمران خان 99 ہزار 602 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 75 ہزار 131 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 118 ننکانہ صاحب:
این اے 118 ننکانہ صاحب 2 کے تمام 319 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق تحریک انصاف کے عمران خان 90 ہزار 180 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شذرہ منصب علی نے 78 ہزار 24 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 157 ملتان-4:
این اے 157 ملتان کے تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی کو 25 ہزار 186 ووٹوں سے ہرا دیا، علی موسیٰ گیلانی 107327 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 82141 ووٹ حاصل کیے۔