منڈی بہاؤالدین میں آئے روز قتل،ڈکیتی،پولیس کیا کر رہی ہے

0

منڈی بہاؤالدین میں آئے روز قتل،ڈکیتی،پولیس کیا کر رہی ہے

منڈی بہاؤالدین میں آئے روز قتل، ڈکیتی، راہزنی اور اغواء کے بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ ہے
ہمارے معاشرے میں موجود جرائم پیشہ عناصر نے سیکورٹی اداروں کی انتھک محنت اور کامیابی کے باوجود اپنے گندے عزائم کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کرنے کی ٹھان رکھی ہے یہاں عدم برداشت کا معاملہ ایک طرف لیکن پولیس اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھتے ہیں کیونکہ جہاں شہروں کی جان و مال کی حفاظت کی بات ہوتی ہے وہاں ہم شہریوں کا سوال کرنا بنتا ہے
اور یہ ہمارا حق ہے
سیکورٹی گارڈ بینک کا ملازم تھا اگر اس نے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے جان کی بھی پرواہ نہیں کی تو کیا اس کی فیملی کو وہ ہی وقار و مرتبہ دیا جائے گا جو ایک پولیس اہلکار شہید ہوتو دیا جاتا ہے؟
اگر فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے گارڈ شہید ہوا ہے تو اسکی فیملی کا کیا ہوگا کیونکہ وہ بھی ایک عام غریب مزدور ہی تھا جو گھر کا چولہا جلائے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر کے مشکل ڈیوٹی بھی نبھا رہا تھا
سیکورٹی گارڈز کا اس طرح سر عام قتل اور پھر کمزور بیان کس طرف اشارہ کرتے ہیں؟

منڈی بہاءالدین سے قتل و غارت، منشیات فروشی، جیسے گھناونے جرائم کب تک ہوتے رہیں گے
؟؟؟؟
کیا واقعی پولیس کے بس میں نہیں کہ وہ یہ سلسلہ روک سکیں؟
غریب گھروں سے کب تک بے قصور لوگوں کے جنازے اٹھتے رہیں گے

خدارا اس ضلع پر رحم کریں اور قانون کو اتنا تو مسلط کریں کہ قتل و غارت ہی رک جائے

وکلاء 19دسمبر 2020ء کو مکمل ہڑتال کریں گےعدالتوں میں پیش نہ ہوں

عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا وجہ سامنے آگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.