وہ مشقیں جن میں پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی افواج حصہ لینے جارہی ہیں

0

شنگھائی تعاون تنظیم کی کثیر الملکی انسداد دہشت گردی کی جنگی مشقوں میں پاکستان اور چین کی افواج کے ہمراہ بھارتی فوج بھی حصہ لے گی۔ 2018ءسے ان مشقوں میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی افواج نے اکٹھے حصہ لیا تھا۔ اس سے قبل تاریخ میں کبھی پاکستانی اور بھارتی فوج نے کبھی مشترکہ جنگی مشقیں نہیں کی تھیں۔ رواں سال بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان، چین اور بھارت کی افواج بھی رو س میں ہونے والی ان مشقوں میں شامل ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سال 3ہزار سے زائد فوجی ان مشقوں میں حصہ لیں گے۔ یہ جنگی مشقیں روس کے سنٹرل ملٹری کمیشن کی طرف سے منعقد کرائی جا رہی ہیں جو 11ستمبر سے 25ستمبر تک روسی خطے اورالس میں واقع ڈنوگوزسکی ٹریننگ گراﺅنڈ میں ہوں گی۔شنگھائی تعاون تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان جنگی مشقوں کا مقصد خطے کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانا اور پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان، چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس سال 3ہزار سے زائد فوجی ان مشقوں میں حصہ لیں گے۔ یہ جنگی مشقیں روس کے سنٹرل ملٹری کمیشن کی طرف سے منعقد کرائی جا رہی ہیں جو 11ستمبر سے 25ستمبر تک روسی خطے اورالس میں واقع ڈنوگوزسکی ٹریننگ گراﺅنڈ میں ہوں گی۔شنگھائی تعاون تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان جنگی مشقوں کا مقصد خطے کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانا اور پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان، چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔

https://urdukhabrain.pk/%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a7%d8%a6%d8%ac%db%8c%d8%b1%db%8c%d9%86-%d9%82%d8%b3%d9%85-%da%a9%db%92-%da%a9%db%8c%d8%b3/

https://urdukhabrain.pk/when-will-the-lockdown-end-in-sindh-province-the-big-announcement-came-out/

https://urdukhabrain.pk/tokyo-olympics-julian-throw-pakistans-dream-of-winning-gold-medal-after-29-years-could-not-be-fulfilled-indian-athlete-took-the-field/

https://urdukhabrain.pk/senior-journalist-amir-mir-was-arrested-by-fia-cyber-crime/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.