بلوچستان کے دارالحکومت سرینا میں دھماکے

0

بلوچستان کے دارالحکومت سرینا میں دھماکے

 بلوچستان کا دارالحکومت دھماکے سے لرز اٹھا۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مصروف

علاقے میں دھماکہ ہوا ہے۔  دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سرینا چوک میں ہوا جس کے باعث کئی

گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے تباہ ہونے اور 2 افراد کی شہادت اور متعدد افراد

کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔ زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل

کیا جا رہا ہے،  سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ

دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دھماکہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں

ہوا۔  دھماکے کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.