فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز بند

0

فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز بند

 فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز تعطلی کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سروسز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں صارفین سوشل میڈیا ایپس کی سروسز تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

، جبکہ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سروسز کی بندش پر ٹرینڈز چلائے گئے ہیں اور جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مذکورہ سوشل میڈیا ویپ سائٹس اور پیغام رسانی کی ایپ تک رسائی میں کیوں مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ویب سائٹس ہیں، جبکہ وٹس ایپ پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی سروس ہے۔

__________________________________________

بلوچستان: کرونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ریکارڈ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.