فیصل ایدھی کا بیٹے سمیت فلسطین جانے کا فیصلہ

0

فیصل ایدھی کا بیٹے سمیت فلسطین جانے کا فیصلہ

فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کے سب

سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا

فیصلہ کر لیا ہے۔فلسطین جانے کے لیے ویزے کی درخواست بھی جمع کروا دی ہے۔

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں

میں حصہ لینا چاہتے ہیں ،بیٹے سعد ایدھی سمیت 5 افراد فلسطین جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر

سے ملاقات ہوئی ہے، فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دواؤں کی زیادہ ضرورت

ہے۔فیصل ایدھی مصر کے راستے فلسطین جائیں گے۔مصر کے ویزے کے لیے بھی

درخواست دے رہے ہیں ،دوائیاں اور خوراک مصر سے ہی خریدیں گے۔

اس مقصد کے لیے انھوں نے ڈھائی سے تین کروڑ کا بجٹ رکھا ہے۔

فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ حکومت سے سلسلے میں کوئی امداد نہیں چاہیے ،عوام

کی مدد سے سب کر لیں گے۔مصر پہنچ کر پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں

گے، فلسطین میں کتنے دن قیام ہو گا اس کا فیصلہ وہاں پہنچ کر اور صورتحال کے

مطابق ہوگا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ترک صدر طیب اردگان فلسطینوں پر مظالم رکوانے کے لیے متحرک

غزہ پر ساتویں روز بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری 42 فلسطینی شہید درجنوں زخمی

وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

اسرائیل کا فلسطینیوں پر حملہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں ، شاہ محمود قریشی 

امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کے خلاف جمعہ 21مئی کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.