عمران خان پر حملے کیخلاف درج ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہیں، فیاض چوہان

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کے خلاف جو ایف آئی آر کاٹی گئی اسے مسترد کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارے احتجاج میں ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا اور کسی کا کوئی نقصان بھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک شخص نے کھمبے پر چڑھ کر تاروں کو ہاتھ لگایا تھا، اگر اس شخص کو بھی کوئی تھپڑ لگا دیتا تو وہ کھمبے پر نہ چڑھتا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر گزشتہ روز پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کی گئی تھی۔

مقدمے میں 302، 224، 440 سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کا نمبر 691/22 درج ہے۔

یاد رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.