وفاقی حکومت کا حدیبیہ پیپرملز کیس کے متعلق بڑا اعلان

0

وفاقی حکومت کا حدیبیہ پیپرملز کیس کے متعلق بڑا اعلان

وفاقی حکومت نے حدیبیہ پیپرملز کیس کی نئے سرے سے تفتیش کا فیصلہ کرلیا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حدیبیہ ملز کا مقدمہ شریف خاندان
کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے، نوازشریف اور شہبازشریف مرکزی ملزم کی
حیثیت رکھتے ہیں،متعلقہ اداروں کو تفتیش کی ہدایات کی جارہی ہیں

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم
نے شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ہے۔
حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا
متقاضی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع
کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف
خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے۔اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز
شریف مرکزی ملزم کی حیثئیت رکھتے ہیں، جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے
کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔اس لئے اس کیس کو انجام
تک پہنچانا از حد اہم ہے۔ یاد رہے آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی
رہنماوَں کا اہم اجلاس ہوا ہے۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور وزیراعظم کے
دورہ سعودی عرب پر بات چیت کی گئی۔ شہبازشریف کے بیرون ملک روانگی سے
متعلق عدالتی فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی۔ شہزاد اکبر نے شہبازشریف معاملے پر
وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔

شہبازشریف کے معاملے پرعدالت سے رجوع کرنے سے متعلق بھی غورکیا گیا۔

دوسری جانب 08 مئی2021 کو لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس مسلم لیگ (ن)

کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت کا تفصیلی تحریری فیصلہ جا ری کیا ہے۔

تفصیلی تحریری فیصلہ 27 صفحات پر مشتمل ہے ۔ تحریری فیصلہ جسٹس علی باقر

نجفی، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل فل بنچ نے جاری کیا –

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.