وزیر خزانہ کی FBR کو مئی میں 490 ارب روپے کی ٹیکس وصولی پر مبارکباد

0

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چیرمین ایف بی آر اور ٹیم کو مئی میں 490 ارب روپے کی ٹیکس وصولی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں27 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے بغیر ہے، ٹیکس دہندگان کو ری فنڈ کی مد میں 30 ارب روپے فراہم کیے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ری فنڈ پچھلےسال کے مقابلے میں 9 ارب روپے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ اگر روس سے تیل کی پیشکش کی جاتی ہے اور اگر اس طرح کے معاہدے پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جاتی ہیں تو پاکستان سستی قیمت پر تیل خریدنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اس وقت پابندیوں کی زد میں ہے لہٰذا ہمارے لیے وہاں سے تیل خریدنے کا تصور کرنا بہت مشکل ہے۔

__________________________________________________________________

بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.