مسافر بس میں آگ، کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ واپس جانے والے 18 سیلاب متاثرین زندہ جل گئے

0

کراچی سےخیرپور ناتھن شاہ جانیوالی مسافر کوچ میں سپرہائی وے پر نوری آبادی کے قریب اچانک آگ لگ گئی،18سیلاب متاثرین زندہ جل گئے۔ متعدد زخمی، کئی کی حالت تشویشناک ہے۔یہ تمام افراد واپس گھروں کو جارہے تھے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

نوری آباد کے نزدیک مسافر بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12بچے3خواتین بھی شامل ہیں ،آگ لگنے سے 8مسافر موقع پر ہی زندہ جل گئے، مسافروں کو بروقت جلتی بس سے ایمرجنسی دروازے سے موٹروے پولیس نے نکالا ، آگ پر قابو پا لیا گیا، جھلس کر زخمی ہو نےوالے مسافروں کو سول اسپتال برنس سینٹرمنتقل کیاجارہا ہے۔

بس میں سپرہائی وے پر نوری آبادی کے قریب اچانک آگ لگ گئی‘ ایدھی سینٹر حیدرآباد اورجامشورو سے ایمبولینس طلب کرلی گئیں‘ کوچ میں سوار متعدد افراد جان بچانے میں کامیاب‘ فائربریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ بس میں سوار افراد سیلاب متاثرین ہیں ‘کوچ کے ذریعے کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ اورلاڑکانہ واپس جارہے تھے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق نوری آباد کے قریب مسافر بس کے ایئر کنڈیشنڈ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی

 ڈی ایس پی نوری آباد کے مطابق ممکنہ طور پر ایئر کنڈیشنڈ یونٹ مین آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی ہےمسافر کوچ سے کچھ لوگ بس سے اترنے میں کامیاب ہو گئے ، ڈی ایس پی نوری آبادمسافر بس میں مغیری برادری سے تعلق رکھنے والے سیلاب متاثرین تھے،،مسافر بس میں 80 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں بیشتر اتر گئے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے نوری آباد میں کوچ کو لگنے والی آگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 وزیر ٹرانسپورٹ نے کوچ میں آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے اور 3دن میں ذمے داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے استفسار کیا کہ کس کی غفلت سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں؟ کیا بس میں حفاظتی اقدامات مکمل تھے؟ ایمرجنسی درازوں کے ذریعے مسافروں کو کیوں نہیں نکالا گیا؟ ۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، کیوں کہ اکثر ٹرانسپورٹرز حفاظتی اقدامات میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.