ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پی ڈی ایم قائدین کا پہلا رابطہ

0

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد قائد ن لیگ میاں نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق تینوں رہنماؤں نے جلد عوام انتخابات کراونے سے متعلق تجاویز پر غور کیا۔ وفاق اور پنجاب میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
تینوں رہنماؤں کا موقف تھا کہ عوام نے مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا۔نوازشریف نے کہا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہیں تھا۔تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رابطہ کیا ، اس دوران ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ امیدواروں کی شکست پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان مسلم لیگ ن کو ہوا ہے لیکن ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے 15 ، مسلم لیگ ن کے 4 اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ، پاکستان تحریک انصاف جھنگ کی دو، لاہور کی تین اور ملتان، راولپنڈی، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، خوشاب، بھکر، شیخوپورہ، فیصل آباد، لودھراں سے ایک ایک نشست پر کامیاب ہوگئی جب کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 4 نشستوں پر کامیاب ہوسکی جن میں لاہور (168)، مظفر گڑھ (273)، بہاولنگر اور راولپنڈی پی پی 7 کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوسکی۔

__________________________________________________________________

اسرائیلی فوج کے سربراہ کا ایران پر حملے کا اعلان‘ہوم فرنٹ کو جنگ کے لیے تیار کررہے ہیں. ایویو کوچاوی

نوازشریف کا پنجاب میں عبرتناک شکست پر اظہار برہمی

عمران خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.