پانچ لاکھ ٹن چینی اسمگلنگ ہوئی اس کو کیوں نہیں روکا گیا؟ جہانگیر ترین

0

ستحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر تری نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ ٹن چینی اسمگلنگ ہوئی اس کو کیوں نہیں روکا گیا؟ 

چونیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے یہاں آ کر پتا چلا حکومتی مشینری یہاں تک پہنچ ہی نہیں سکی، ہم ایسی پارٹی بنا رہے ہیں جو سب سے پہلے عوامی سہولیات پر یقین رکھے گی،جہانگیر ترین

انہوں نے کہا کہ جن کے گھر اجڑ گئے ہیں ان کو نئے گھر بنا کر دیں گے، جس جذبے سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اس سے 10 گنا زیادہ جذبے سے آئی پی پی میں کام کریں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ آئی پی پی جب اقتدار میں آئے گی تو ریلیف فراہم کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن جلد از جلد ہونے چاہئیں مگر الیکشن کے لیے نئی حلقہ بندیاں بھی ضروری ہیں۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.