وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا

0

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، اتحادی حکومت ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت بہت سے چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں، خارجہ پالیسی کے تحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال ترقی کی طرف بہت معاون ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے لیے کام کیا اور کرتا رہے گا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکا پرامن حل خطے کی بہتری کے لیے اہم ہے، آئیڈیاز 2022 کا انعقاد باہمی ہم آہنگی اور تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پاکستان کافی متاثر ہوا۔

__________________________________________________________________

عمران خان پر حملہ: PTI ارکانِ پارلیمان کی درخواستیں سپریم کورٹ رجسٹریز میں جمع

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.