وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سے
ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں افغانستان سمیت خطے کے امن و امان سے متعلق گفتگو کی گئی ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جرمنی ، ہالینڈ ،بیلجیئم اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے
افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، خوشی ہے افغانستان کے حوالے سے ہمارے نکتہ نظر میں ہم
آہنگی پائی گئی ، پاکستان ،افغانستان میں دیر پا قیام امن کیلئے اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا
حامی ہے، چاہتے ہیں افگان شہریوں کی جان و مال اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،
موجودہ قیادت کے منظر عام پر آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی ، افغانستان میں دیر پا امن کیلئے
ناگزیر ہے ، افغانستان میں قیام امن نا صرف پاکستان بلکہ خطے کے امن کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ نوے کی دہائی کی صورتحال سے بچنے کیلئے افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے
، پاکستانی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔
کابل ایئرپورٹ پر مجمع میں پھنسے 7 شہری جاں بحق
زیادتی اور ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات ، علماء و مشائخ نےمجرموں کو سرعام سزائیں