پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ۔۔ طالبان ترجمان کاافغان انتظامیہ کے نام اہم پیغام سامنے آگیا
افغان طالبان کے ترجما ن سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کیلئے کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی ہے،پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اورقوم و ملک کی خدمت کریں۔
مقامی اخبار ’جنگ نیوز‘ کے مطابق ترجما ن سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے کرپٹ کابل انتظامیہ کے ساتھ کھڑے افراد کیلئے بھی کھلے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان نے کئی اہم افغان شہروں پر قبضے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کا گھیراو شروع کر دیا، افغان حکومت کا کنٹرول صرف کابل تک محدود ہو گیا، جلال آباد بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔
___________________________________________________
بلدیہ ٹاؤن میں لوڈنگ ٹرک میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق
پی ٹی آئی وارڈ 8 دہلی کالونی میں جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا اور آتش بازی کا مظاہرہ