فارمیشن کمانڈرز کا پاک فوج کیخلاف کچھ حلقوں کے حالیہ پروپیگنڈا کا نوٹس

0

فارمیشن کمانڈرز نے پاک فوج کے خلاف کچھ حلقوں کے حالیہ پروپیگنڈا کا نوٹس لے لیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پیشہ ورانہ، نیشنل سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، جبکہ شرکاء کو روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اس موقع پر آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی مہم کا نوٹس لیا۔

فارمیشن کمانڈرز کا کہنا ہے کہ اس پروپیگنڈے کا مقصد سوسائٹی اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔

کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی قومی سلامتی سب سے بڑھ کر مقدم ہے۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ پاک فوج کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ریاستی اداروں کے ساتھ ہمشہ کھڑی رہے گی۔

فارمیشن کمانڈرز نے کہا کہ پاک فوج ریاستی اداروں کی محافظ ہے اور بغیر سمجھوتہ کے ہمیشہ رہے گی۔

فارمیشن کمانڈرز نے پاکستان کے آئین اور قانون کی سربلندی کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

فارمیشن کمانڈرز نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے عسکری قیادت کے بہترین فیصلوں پر ہر قیمت پر ساتھ ہیں۔ 

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں پاکستان کا دفاع کرے گی۔

__________________________________________________________________

پچھلی حکومت نے پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی اور خسارہ ہوا، مفتاح اسماعیل

وزیراعظم کا معاشی ماہرین کو سفارشات کی تیاری کا حکم

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.