کراچی پاکستان کا معاشی حب ہی نہیں بلکہ سیاسی حب بھی ہے سابق وفاقی وزیر نثار میمن

0

کراچی پاکستان کا معاشی حب ہی نہیں بلکہ سیاسی حب بھی ہے
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار میمن
کراچی ( نمائندہ اردو خبریں) کراچی معاشی حب ھی نہیں بلکہ سیاسی حب بھی ہے ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار میمن نے  کی طرف سے کراچی کلب اینکسی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر کیا
مزید انہوں نے کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے ملکی حالات پر سخت تشویش کا شکار    ہو ں اس صورت حال کو بہتری کی جانب لانے میں میڈیا مثبت کردار ادا کرے اس موقع پر عبرت گروپ اف نیوز پیپرز کے قاضی اسد عابد ۔ مہران ٹی وی کے سی ای او غلام نبی مورائی ۔ ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر مختار عاقل نامور سینئر صحافی محمود شام ۔سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات آفتاب میمن ۔ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن حیدرآباد کے چیئرمین و حیدرآباد نیوز کے سی ای او برکات رضوی ڈاکٹر آغا فتخار ظفر خان افغانی و سی ای او اردو خبریں جاوید ہاشمی نے شرکت کی
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار میمن اسلام آباد سے غازی صلاح الدین کی خصوصی دعوت میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے ۔
مزید سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار میمن کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار میمن نے چیئرمین ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن غازی صلاح الدین کی جدوجہد اور قلم کے ذریعے ملکی خدمات پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غازی صلاح الدین پر فخر ہے
اسی موقع پر عبرت گروپ آف نیوز پیپرز کے قاضی اسد عابد کی سا لگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا سابق وفاقی وزیر نثار میمن نے قاضی اسد عابد کو سالگرہ کا کیک بھی کھلایا اور قاضی اسد عابد اور ان کے خاندان کی صحافت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا آخر میں چیرمین ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن غازی صلاح الدین نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و تمام مہمانوں کو شرکت کرنے پر ان کا تہدل سے شکریہ ادا کیا اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار میمن کو سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا

__________________________________________________________________

 

ن لیگی رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی آڈیو بھی لیک

بابراعظم کی کارکردگی پر بھارتی صحافی کی واہ واہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.