سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات انتقال کرگئے

0

سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق سکندر حیات خان عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور 2 بار وزیراعظم رہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سردار سکندر حیات نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سردار سکندر حیات نےہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔

_____________________________________________________________

چین کے بلڈ روڈ منصوبے اب تک 843 ارب ڈالر قرض جاری ہو چکا، رپورٹ

تحریم احسان شیخ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اہم اعلان کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.