سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے والد انتقال کرگئے

0
 پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر اعزاز چیمہ کے والد رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے
مطابق سابق کرکٹر اعزاز چیمہ نے اپنے والد کے انتقال کی خبر بذریعہ ٹویٹر پیغام دی، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میرے پیارے والد مہدی الیاس اختر چیمہ آج علی الصبح انتقال کرگئے۔
اسی افسوسناک خبر کی اطلاع کے ساتھ اعزاز چیمہ نے لکھا کہ برائے مہربانی میرے والد کے لئے سورہ فاتحہ پڑھ کر دعائے مغفرت کریں‘۔

 

یاد رہے کہ 41 سالہ ٹیسٹ فاسٹ بولر اعزاز چیمہ گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی فائنل کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے، 15 ستمبر 2011ء کو زمبابوے کے خلاف بلاوایو میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے اعزاز چیمہ نے 7 ٹیسٹ میچوں میں 31.90 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔ اعزاز چیمہ نے 14 ایک روزہ بین الاقومی اور 5 ٹی ٹونٹی میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 23 اور 8 وکٹیں لیں۔ وہ 2012ء میں ایشیاء کپ جیتنے والی قومی ٹیم کا بھی حصہ تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.