الیکشن کی بھرپور تیاری، پی ٹی آئی نے 135 ٹکٹوں کا فیصلہ کرلیا، اب تک کا بڑا دعویٰ

0

 پی ٹی آئی نے آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کے 135 حلقوں میں اپنے امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ارکان نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دیا ، آئندہ بھی انہیں ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ منحرف ارکان کے حلقوں میں متبادل امیدواروں کیلئے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے اجلاس میں انتخابی اتحاد سے متعلق بھی غور کیا گیا، بعض ارکان نے الیکشن میں کسی سے بھی اتحاد نہ کرنے کی تجویز دی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے مزید مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔  پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کے تمام انتخابی حلقوں میں امیدوار  میدان  میں اتارے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے، منحرف ارکان کے حلقوں میں بھرپور جلسے کیے جائیں گے۔

__________________________________________________________________

نظریہ ضرورت دفن کرو، آئینِ پاکستان کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.