فنکشنل لیگ سندھ نے معروف اداکار محمد علی عیسانی کو چیف آرگنائزر مقرر

0

فنکشنل لیگ سندھ نے معروف اداکار محمد علی عیسانی کو چیف آرگنائزر مقرر کردیا

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ نے کلچر ونگ سندھ کا اعلان کردیا ، مشہور و معروف اداکار محمد علی عیسانی کو چیف آرگنائزر مقرر  کردیا
فنکشنل لیگ سندھ کی ثقافت اور فنون لطیفہ کو مظبوط اور فعال دیکھنا چاہتی ہے  سردار عبدالرحیم

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم کی صدارت میں فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں فنکشنل لیگ کلچرل ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا  اجلاس میں ملک کے مشہور اداکار محمد علی عیسانی کو فنکشنل لیگ کلچرل ونگ سندھ کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا اور اظہر جوکھیو کو سیکریٹری آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کیا گیا ، اجلاس میں علی عابد سومرو ، نادیہ چنہ ، اعظم شیخ ، شاجہان ھکڑو ۔ جاوید انجم گل ، واحد رضا ، عبدالوھاب سومرو ، دانش بلوچ ، اعظم شیخ اور دیگر فنکاروں شاعروں ، اداکاروں نے شرکت کی ۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فنکشنل لیگ سندھ کے کلچر اور فنون لطیفہ سے وابستہ تمام لوگوں کو مظبوط دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے سندھ کی ثقافت کو تباھ و برباد کردیا ہے  فنون لطیفہ سے وابستہ فنکاروں ، اداکاروں اور شاعروں کو علاج معالجے کی سہولیات میسر نہیں ہے ، اجلاس میں فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر بیریسٹر ارشد شر بلوچ اور نثار منگی نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں حروں کے روحانی پیشوا ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا ، فنکشنل لیگ سندھ کے صدر سید صدر الدین شاھ راشدی ، سید علی گوھر شاھ راشدی کی والدہ کی وفات پر ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی اجلاس میں پاکستان کے مشہور اداکار مصطفی قریشی اور ان کی اہلیہ کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

سیالکوٹ کپتان کا ، ن لیگ کو بڑا اپ سیٹ

اسلام آباد میں شدید بارش سے مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.