کراچی میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہو گئی

0

مقامی عدالت نے بلوچ کالونی میں لڑکی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کیس میں 2 گواہوں

کے بیان قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔

گواہ ایم ایل اوز نے لڑکی کے ساتھ زیادتی ہونے کی تصدیق کردی۔ کراچی سٹی کورٹ

میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو بلوچ کالونی میں لڑکی کے ساتھ

مبینہ گینگ ریپ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں 2 گواہوں نے اپنا بیان عدالت میں

ریکارڈ کروا دیا۔ گواہوں میں خاتون اور مرد دونوں ایم ایل او شامل ہیں۔ ایم ایل اوز نے

لڑکی کے ساتھ زیادتی ہونے کی تصدیق کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں

کو طلب کر لیا۔2018 میں بلوچ کالونی میں لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا مقدمہ درج

کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے زیادتی کے بعد 15 کو کال کی تھی۔ پولیس نے موقع سے ایک ملزم نوید خان کو گرفتار کیا تھا۔ 2 ملزمان موقع سے فرار

ہوگئے تھے۔ بعد ازاں تینوں ملزمان نے ضمانت حاصل کرلی تھی۔دیگر ملزمان میں

تنویر اور راشد شامل ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پینٹاگون کے باہر حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک، کئی زخمی، امریکہ کی سب سے

اہم عمارت کو سیل کر دیا گیا

پی ٹی آئی کے سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیرکےوزیر اعظم منتخب

گھنٹوں کے دوران40ہیلتھ ورکرز کرونا کا شکار،مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟ جانئے24

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.