آریان خان کی رہائی کیلئے گوری خان نے ’منّت‘ مان لی

0

بالی وُوڈ اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بیٹے آریان خان کی رہائی کے لیے ’منّت‘ مان لی ہے۔

شاہ رخ خان اور ان کی پوری فیملی آریان خان کے کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار ہونے کی وجہ سے بہت تکلیف دہ اور مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی والدہ گوری خان بیٹے کی رہائی کے لیے مسلسل دعائیں کر رہی ہیں۔

گوری خان نے 7 اکتوبر کو نَوراتری کے تہوار کے آغاز کے بعد سے کچھ بھی میٹھا کھانا چھوڑ دیا ہے۔

آریان خان کے والدین شاہ رخ خان اور گوری خان بیٹے کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔شاہ رخ خان اور گوری کو بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی طرف سے بھی بھرپور حمایت حاصل ہے جو کہ مسلسل ان کے گھر اس مشکل وقت میں اداکار کی ہمت بڑھانے کے لیے آرہے ہیں۔

اہم رپورٹس کے مطابق پریشانی کی وجہ سے شاہ رخ خان کی حالت بہتر نہ ہونے کے باعث ان کی ٹیم نے انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کو شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منّت ‘ پر اداکار سے ملاقات کے لیے آنے سے روک دیا ہے۔

البتہ اداکار سلمان خان جو کہ شاہ رخ خان کے پڑوسی بھی ہیں مسلسل ان سے رابطے میں ہیں اور آریان خان کی رہائی کے لیے ہرمکمن کوشش کر رہے ہیں پھر چاہے وکیل کی مدد ہو یا پھر اداکار کے گھر جا کر اُنہیں حوصلہ دینا ہو۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک سلمان خان تین بار شاہ رخ خان کے گھر جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان نے ایک شو کے دوران کہا تھا کہ وہ ہمیشہ سلمان خان پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ مصیبت کے وقت ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہوں گے۔

_________________________________________________________________

20 دن سے بیرون ملک ہوں، قومی خزانے سے ایک پائی نہیں لی، شہریار آفریدی کا دعویٰ

لاہور: ڈیفنس میں 21 سال کی طالبہ کی مبینہ خودکشی، پولیس

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.