7 دن میں فی تولہ سونا 30 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

0

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ مجموعی طور پر 7 دن میں فی تولہ سونا 30 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2229 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 79 ہزار 527 پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 7 ڈالر اضافے سے 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.