ملک میں آج فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوگیا

0

ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کا دام ایک ہزار روپے کم ہوا ہے۔

اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 8 ڈالر کمی کے بعد 1940 ڈالر فی اونس ہے۔

__________________________________________________________________

میئر کے معاملے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، مرتضیٰ وہاب

پشاور؛ مسجد میں فائرنگ، عالم دین مولانا محمد اطلس خان جاں بحق

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.