سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ

0

گزشتہ روز 350 روپے کی کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اتنے ہی روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے کے ساتھ 1823 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے

__________________________________________________________________

MQM اور فاروق ستار میں مذاکرات

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.