حکومتی اتحادی جماعتوں کا مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے پر اتفاق

0

حکومتی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے پر اتفاق کیا ہے۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے حکومتی جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت حسین، خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی، خالد مگسی، اسلم بھوتانی اور ایمل ولی خان نے عشائیے میں شرکت کی۔

زرداری ہاؤس میں منعقدہ حکومتی اتحادیوں کے عشائیے میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ قومی حکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 

حکومتی سیاسی جماعتوں کے تمام رہنماؤں نے آصف علی زرداری کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

تمام رہنماؤں نے مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

عشائیے کے دوران بجٹ 23-2022 پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی جبکہ سیاسی رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے بھی دیے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ میں ہونے کے باعث عشائیے میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

رانا ثناء اللّٰہ، آغا حسن بلوچ، یوسف رضا گیلانی راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، عبدالغفور حیدری، فیصل سبزواری، چوہدری سالک حسین، ایاز صادق اور دیگر نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔

__________________________________________________________________

عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.