تحریک عدم اعتماد کیخلاف حکومتی حکمت عملی طے

0

حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے متوقع تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی طے کرلی اور اپنی اتحادی جماعتوں کو خوش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا، اتحادی جماعتوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں کے گلے شکوے اور تحفظات فوری دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس متعلق وزیر اعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے ۔

واضح رہے کہ بی اے پی، ایم کیو ایم و دیگر اتحادیوں نے حکومت سے وزارت کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.