حکومت کا تحریک لبیک سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ

0

وفاقی حکومت نے پنجاب میں احتجاج کے معاملے پر تحریک لبیک سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کی سربراہی میں کمیٹی ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیا گیا تھا اور 15 اپریل 2021 کو اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا گیا۔

تحریک لبیک کی جانب سے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا تحریک لبیک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشنمیں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔__________________________________________________________________

سمندری طوفان: سندھ حکومت کے ہنگامی اقدامات

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.